Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر: تازہ برفباری ، بارش کے باعث سردی لوٹ آئی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے سبب سردی لوٹ آئی ۔ بار ش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکام نے آج جموں خطے کے دو اضلاع پونچھ او ر راجوری میںخراب موسمی حالات کے پیش نظر اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد طلباءاور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمات نے آج بھی پورے مقبوضہ علاقے میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اس دوران گرچ چمک، ژالہ باری اور کم از کم چالیس سے پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ اور چھ اپریل کو موسم میں جزوی بہتری آئے گی جبکہ بعدازاں سات سے نو اپریل کے درمیان ایک اور بارش اور برفباری کا سلسلہ متوقع ہے۔

گزشتہ روز پیش آنے والے سڑک حادثات میں ایک شخص کی جان ضائع جبکہ پانچ بچوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ضلع اسلام آبادمیں آج صبح

سرینگر جموں شاہراہ پر سنگم کراسنگ ایک سڑک حادثے میں چار غیر مقامی افراد زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ زخمی افراد بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ انہیں علاج کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *