Input your search keywords and press Enter.

دفعہ370کی بحالی سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈاکٹرفاروق عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی بحالی نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

میڈیا سورسز کے مطابق بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی بنیاد شہدا کی قربانیوں پر رکھی گئی ہے، جنہوں نے کشمیری عوام کے وقار، حقوق اور آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری طور پر منتخب نیشنل کانفرنس کی پہلی حکومت نے کشمیری عوام کو آئینی اور زمین کی ملکیت کے حقوق دیے اور تاریخی اصلاحات کے ذریعے غربت اور ناخواندگی میں کمی لائی اورکسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا گیا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بتدریج غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے ختم کیا گیا اور 2019میں جو کچھ باقی تھا، اسے بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ گمراہ کن بیانیوں کے باوجود پارٹی عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کے موثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ریاستی درجہ کی فوری بحالی ضروری ہے، کیونکہ دوہرے نظامِ حکومت سے عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے انتخابات کے بعدجموںو کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن منتخب حکومت کے قیام کو ڈیڑھ سال سے زائدعرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاتاخیر اپنا وعدہ پورا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی ہدایت دی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *