سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے تین دہائیوں پرانے سیاسی مقدمے میں غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کے ریمانڈ میں مزید دس دن کی توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ کو گزشتہ دس روزہ ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پرجموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت کے این آئی اے نے مزید تفتیش کے لیے شبیرشاہ کو مزیدریمانڈ پر دینے کی درخواست کی ۔ عدالت نے شبیر احمد شاہ کو مزید دس روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کی تحویل میں دیدیا۔شبیر شاہ کوبدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 17اپریل کو دلی سے 1996میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ پٹیالہ ہائوس کورٹ نے اس کے ٹرانزٹ ریمانڈ کی اجازت دی تھی اور اس کے بعد انہیں اگلے دن جموں کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا۔ حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے دیگر جھوٹے مقدمات میں برسوں کی غیر قانونی نظربند ی کے بعد شبیر احمد شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
