سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
میڈیا سورسز کے مطابق نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع کے علاقے کیرن میں ضمیر احمد لون نامی کشمیری کی ایک کنال اور 14مرلے سے زائد اراراضی ضبط کی۔
بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت چھینے کے بعد کشمیریوں کی جائیدادوںپر قبضے کا سلسلہ کردیا ہے جسکا مقصد انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا نا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅںکو دیکر علاقے میں آ بادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔
