سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ کے رہائشی ایک 35 سالہ شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے )کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات دیے۔
میڈیا سورسز کے مطابق جسٹس ایم اے چودھری پر مشتمل ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ نے35سالہ طارق احمد راہ کی نظر بندی کے حکم کو کالعدم قرار دیا۔ طارق احمد پر گزشتہ برس 16مئی کو کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا تھا ۔ عدالت نے کہاکہ استغاثہ طارق احمد کی منفی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
