Input your search keywords and press Enter.

میر واعظ مولوی عتیق اللہ شاہ کی 63ویں برسی منائی گئی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیںانجمن نصرت الاسلام کے سابق صدر میر واعظ مولوی عتیق اللہ شاہ کی 63ویں برسی سرینگر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

میڈیا سورسز کے مطابق انجمن نصرت الاسلام نے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق جو انجمن نصرت الاسلام کے صدر بھی ہیں، نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کو ایک دوراندیش اور زیرک رہنما قرار دیا جس نے اپنی زندگی معاشرے کی تعلیمی، مذہبی اور سماجی ترقی کے لیے وقف کر دی تھی۔ انجمن نصرت الاسلام کے اساتذہ اور طلبا نے مرحوم کے دور کو ادارے کے لیے “سنہری دور” کے طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ 1947 سے 1962 تک مالی رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے عوامی تعاون کے ذریعے انجمن کے مشن کو برقرار رکھا۔مقررین نے اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کے قیام میں بھی مرحوم کے کردار پر روشنی ڈالی ۔دریں اثنا اسلامیہ اورینٹل کالج میںمولوی عتیق اللہ شاہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *