Input your search keywords and press Enter.

سرینگر:غیر قانونی نظربندی سے رہائی کے باوجود معراج ملک کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی معراج ملک نے بھارتی قابض انتظایہ پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ جیل سے رہائی کے باوجود ان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے اور انہیں پر امن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق معراج ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہ انہیں اپنے حلقے ڈوڈہ سے باہر جانے اور عوامی اجتماعات منعقد کرنے سے روک رہی ہے، جبکہ ان کی سکیورٹی بھی کم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پابندیوں سے متعلق انہیں کوئی تحریری حکم نامہ بھی نہیں دیا گیاہے۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کے نام ایک خط میں معقف اختیار کیا کہ ان کے آئینی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور آزادانہ نقل و حرکت پر قدغن عائد ہے اور انہیں پارٹی کے مجوزہ سیاسی کنونشنز منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔معراج ملک نے بتایا کہ انہوں نے وادی کشمیر کے 10اضلاع میں پارٹی کنونشن منعقد کرنے کیلئیمیں ڈویژنل کمشنر کشمیر کو خطوط لکھے ہیں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے بھی رابطہ کیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

واضح رہے کہ معراج ملک گزشتہ سال کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاگیا تھا ، تاہم جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے 28 اپریل کو انکی کالے قانون کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی رہائی کا حکم دیا تھا۔

ادھر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھی معراج ملک کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کو عوام سے ملنے سے روکنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *