Input your search keywords and press Enter.

محبوبہ مفتی کا گرفتار پارٹی رہنما طالب چودھری کی فوری رہائی کا مطالبہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پارٹی رہنما اور قبائلی حقوق کے کارکن طالب چودھری کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری سے گوجر بکروال برادری کو ایک انتہائی منفی پیغام گیا ہے۔ ذرائع کے مطاق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ “ایکس” پر لکھا بدقسمتی کی بات ہے کہ پی ڈی پی رہنما اور سرکردہ سماجی کارکن طالب چودھری کو غریب پسماندہ قبائلی برادری کے حقوق کے لیے لڑنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس نے طلب چودھری کو یکم جون کو گرفتار کیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ طالب چودھری کو سدھرا کے علاقے میں بلاجواز مسماری مہم کے خلاف پرامن مارچ کی قیادت کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالب چودھری کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے گرفتار پارٹی رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *