سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سری نگر) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “(این آئی اے) نے آج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔
ذرائع کے مطابق ”این آئی اے“ کی ٹیم نے ضلع کے گاﺅں کانس پورہ میں شاہین حمد لون کی 7مرلے سے زائد اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کی
”این آئی اے“ نے شاہین احمد لون کو پہلے ہی ایک جھوٹے مقدے میں گرفتار کر رکھا ہے اور وہ اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
