Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر :شہید ڈاکٹر قاضی نثار کوانکی برسی پرشاندار خراجِ عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں مزار شہدا اسلام آباد جاکر شہید میرواعظ ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو ان کی برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو 19 جون 1994 کو اسلام آباد کے علاقے ڈیلگام میں نامعلوم مسلح افراد نے شہید کر دیا تھا۔ ہر سال ان کی برسی کے موقع پر ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں، تاہم رواں سال قابض انتظامیہ کی پابندیوںکی وجہ سے عوامی ریلی کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود سینکڑوں عقیدت مندوں،نے مزارشہدا جاکرانکی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں شاندارخراجِ عقیدت پیش کیا۔مذہبی اور سیاسی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوںنے مزار شہداجاکر شہید میرواعظ کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر قاضی نثار احمد مختلف مذہبی اور سیاسی مکاتبِ فکر پر مشتمل مسلم متحدہ محاذ کے بانی بھی تھے۔ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے مولانا ارشاد عطاری نے 1985 سے 1987 کے دوران امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے ڈاکٹر قاضی نثار کے کردار کو سراہا۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھی شہید رہنما کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ادھراسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام مذہبی اور سیاسی محاذوں پر ان کی گرانقدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *