Input your search keywords and press Enter.

راجہ امجد علی خان کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ ایڈووکیٹ راجہ امجد علی خان جو کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور رکن کے طور پر سرگرم تھے نے ایک اہم ویڈیو پیغام میں قوم کے سامنے چند حقائق رکھتے ہوئے تنظیم اور تمام شر پسند عناصر سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں راجہ امجد علی خان نے کہا کہ ان کی اور ان کے ساتھیوں کی پرامن تحریک کو پاکستان اور کشمیر کے درمیان قائم لازوال رشتے کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط طریقے سے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران سادہ لوح افراد اور نوجوانوں کو گرفتاریوں اور جیلوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اصل منصوبہ ساز پردے کے پیچھے محفوظ رہے۔ راجہ امجد علی خان نے خصوصی طور پر نوجوان نسل سے براہِ راست اپیل کی کہ وہ اپنے روشن مستقبل کو تخریبی سرگرمیوں کی نذر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش حقیقی مسائل، جن میں آٹے کی قلت، بجلی کا بحران اور بے روزگاری شامل ہیں، کا حل صرف اور صرف تعمیری اور مثبت سیاسی جدوجہد میں پوشیدہ ہے، نہ کہ احتجاجی تحریکوں میں جو بالآخر نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *