Input your search keywords and press Enter.

سرینگر:ہزاروں عقیدت مندوں کی درگاہ نقشبند صاحب میں خوجہ دگر اجتماع میں شرکت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیر قانو نی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہزاروں عقیدت مندوں نے سرینگر کے علاقےخواجہ بازار میں واقع تاریخی درگاہ نقشبند صاحب پر خوجہ دگر اجتماع میں شرکت کی۔

میڈیا سورسز کے مطابق، یہ اجتماع، جو سنہ 1608 میں نقشبندی سلسلے کے حضرت خواجہ خاوند محمود کے دور سے شروع ہوا، ہر سال 3ربیع الاول کو منعقد کیا جاتا ہے،جس میں کشمیر بھر سے ہزاروں عقیدت مندشرکت کرتے ہیں۔اجتماع میں علمائے کرام نے خواجہ بہاؤالدین نقشبند (رضی اللہ عنہ) کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔70 سالہ غلام نبی لون نے کہا، “بچپن سے وہ اپنے بزرگوں کے ساتھ یہاں اس اجتماع میں شامل ہورہے ہیں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو تقریب میں شرکت سے روک ے کیلئے قابض انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیااور اجتماع سے روایتی خطاب اور درگاہ میں نماز ادا نہیں کرسکے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *