Input your search keywords and press Enter.

راجوری، پونچھ اضلاع میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں تیز

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے خطہ پیر پنجال میں اپنی فوجی کارروائیاںمزید تیز کر دی ہیں اور حفاظتی اقدامات کی آڑ میں لوگوں میں خوف اور ہراس پھیلایاہے۔

ذرائع کے مطابق راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فو رسزکو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، نگرانی مزید سخت اور گشت بڑھادی گئی جبکہ اضافی فورسز تعینات کی گئیں۔بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے خاص طور پر پیر پنجال کے گھنے جنگلات میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔صرف بدھ کو درجنوں مقامات پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کی گئیں جبکہ فورسز نے شاہراہوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر نئی چوکیاں قائم کیں، گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لی جارہی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ قابض حکام نے بتایاکہ محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں اور اضافی فورسز کی تعیناتی حساس مقامات اور کلیدی راستوں پر کی گئی۔تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں فوجی طاقت کے استعمال اور کشمیریوں کواجتماعی سزا دینے کی بھارتی پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد کشمیریوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ راجوری اور پونچھ کے لوگوں نے مسلسل فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار تلاشی، نقل و حرکت پر پابندی اور مسلسل نگرانی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔بھارت علاقے پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے اورمضبوط کرنے کے لئے پہلگام جیسے واقعات کو بہانے کے طور پر استعمال کررہا ہے تاکہ ظلم وجبر کی کارروائیاں جاری رکھ سکے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *