Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر میں 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز: وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 100 روزہ اصلاحاتی پلان کو عوامی خدمت اور گڈ گورننس کا واضح روڈ میپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں ترقی اور عوامی فلاح کے نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ نواز شریف کے وژن، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے تعاون سے آزاد کشمیر کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے، آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبوں پر توجہ دیں گے جن کے ثمرات مختصر مدت میں براہ راست عوام تک پہنچ سکیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ترقی کے ثمرات ہر شہری تک پہنچانا ہے، اسی وژن کو آزاد کشمیر میں عملی شکل دیں گے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے تعاون سے آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ، خوشحال اور جدید بنائیں گے۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حکومت جلد 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام کا آغاز کرے گی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *