Input your search keywords and press Enter.

تحریک آزادی کی پہلی شہید خاتون جلہ بانوکوان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے مختلف رہنماﺅں نے1990ءمیں شروع ہونے والی مسلح تحریک کی پہلی شہید خاتون جلہ بانوکو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق جلہ بانو بی ایس سی کی طالبہ تھی اور 1990ءمیں آج ہی کے روز نواکدل سرینگر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئی تھیں۔ جلہ بانو 04 مئی 1990ءکو نواکدل سرینگر میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ایک بزرگ شخص کو قابض فوجیوں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کررہی تھیں جب فوجیوں نے فائرنگ کرکے انہیںشہید کردیا۔ اگلے دن نمازجنازہ کے بعد ان کے بھائی کوبھی لاپتہ کردیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے جلہ بانو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم سے تحریک آزادی کشمیرکو دبایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے حصول مقصد تک جدوجہد آزاد ی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *