Input your search keywords and press Enter.

بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت12 ریاستوں میں شہری دفاعی نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (نئی دہلی) : بھارتی وزارتِ داخلہ ایک پائلٹ منصوبے کے تحت بھارتی فوج کے ساتھ مل کر پہلی بار مشترکہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کرے گی جس کا مقصدمقبوضہ جموں وکشمیر ،12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 60 ہزار رضاکاروں پر مشتمل شہری دفاعی نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔

اس ا قدام کی بنیاد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ آزادی کے خطاب کو قراردیاجارہا ہے۔ اس کا مقصد جدید نظاموں سے لیس شہری دفاع کے رضاکاروں کو ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فائر سروسز، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز اس پائلٹ منصوبے پر عمل درآمد کریں گے۔ اس کے تحت بھارتی فوج شہری دفاع کے ماسٹر ٹرینرز کو خصوصی تربیت دے کر شہری دفاع کی تیاریوں کو مزید مضبوط بنائے گی۔

نومبر 2026 کے دوسرے ہفتے تک شہری دفاع کے600 ماسٹر ٹرینرز یعنی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے 50 افراد تربیت حاصل کریں گے۔ اس مقصد کے لیے فوج کے مخصوص تربیتی مراکز میں تین روزہ خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاوہ اس منصوبے میں پنجاب، راجستھان، گجرات، دہلی، میگھالیہ، سکم، آسام، اتر پردیش، کیرالہ، کرناٹک اور تامل ناڈو شامل ہیں۔

ہر ماسٹر ٹرینر کو اپنی متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شہری دفاع کے 100 رضاکاروں کو تربیت دینا ہوگی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 60 ہزار رضاکاروں کو تیار کیا جائے گا۔اس اقدام کو پاکستان کے خلاف مئی 2025 جیسی ایک اور مہم جوئی کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مئی 2025 کی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنے کے بعد بھارت اب شہری دفاع کے نام پر شہری علاقوں کو عسکری رنگ دے رہا ہے، تاکہ مستقبل میں جارحیت کی تیاری کی جا سکے اور اپنی آبادی میں جنگی جنون کو ہوا دی جا سکے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *