سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز:
تحریر: ثاقب نعیم
جب ہم یہ بات کہتے ہیں کہ راولاکوٹ میں فورسز کو شکست نظر آ رہی ہے کیا اسکا مطلب ہیکہ ایکشن کمیٹی انکے مقابلے میں ذیادہ طاقت ور ہے۔؟
نہیں، ہر گز نہیں، یہ ممکن ہی نہیں۔ ایک اسلحہ بردار کا مقابلہ سو نہتے لوگ بھی مل کر نہیں کر سکتے۔ ایکشن کمیٹی کے لوگ نہتے، بے سر و سامان اور غیر مسلح ہیں، جبکہ دوسری جانب فورسز مسلح ہیں، ان کے پاس لا محدود وسائل ہیں اور وہ ہر طرح کے حالات سے لڑنے کے لیے تربیت یافتہ بھی ہیں اور انکو مراعات بھی ملتی ہیں۔
پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہیکہ ایکشن کمیٹی کیسے کامیاب ہے اور فورسز ناکام کیسے۔؟
یہ سمجھنے کے لیے فتح کا مفہوم سمجھنا ضروری ہے۔
کیا فتح کا مطلب صرف یہ ہیکہ آپ دشمن کو بزور طاقت ذیل کر دیں۔ ؟ ہر گز نہیں۔ ایسا نہیں ہے۔
اگر یہ مفہوم مان لیا جائے تو مطلب یہ نکلے گا کہ کربلا میں یزید کو فتح ہوئی تھی اور امام حسین ع کو شکست۔۔
جبکہ تاریخ نے ثابت کیا کہ یزید ہارا تھا اور امام کی جیت ہوئی تھی۔
فتح کا مفہوم یہ ہیکہ حق پہ ڈٹ جانا، ثابت قدم رہنا اور باطل کی بیعت سے انکار کر دینا۔ پھر چاہے گردنیں کٹ ہی کیوں نہ جائیں۔
اور راولاکوٹ میں یہی ہوا ہے۔ نہتی ایکشن کمیٹی حق پہ ثابت قدم ہے۔ باطل کو بیعت نہیں مل پائی۔ اور اب شاید باطل بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر انتہائی قدم اٹھا لے گا۔ طاقت کے استعمال سے اگر ایکشن کمیٹی کو کچلا گیا تو تاریخ میں یہ فتح ایک بار پھر مظلوم کے حق میں لکھی جائیگی اور طاقتور یزید تاقیامت اس پہ نادم اور ملعون رہے گا۔
اور اب کی بار یہ توجیح بھی بیان نہیں کی جا سکے گی کہ یزید وقت بے خبر تھا۔ کیونکہ خطوط تاریخ کا حصہ بن چکے۔
