Input your search keywords and press Enter.

عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر سردار عمر نذیر کشمیری کی اہم بیان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (راولاکوٹ) : جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے کور ممبر سردار عمر نذیر کشمیری نے اپنے ایک اہم بیان میں تحریک کو کسی بھی مسلح یا عسکریت پسند گروپ سے جوڑنے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی ایک خالصتاً پُرامن اور جمہوری حقوق کی تحریک ہے اور وہ کسی قسم کی عسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتے۔

 

سردار عمر نذیر کشمیری نے واضح کیا کہ ان کی تحریک کا کسی بھی مسلح گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی مسلح جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن عناصر کی طرف حکومتی حلقے اشارے کر رہے ہیں، ان سے تحریک کا کوئی سروکار نہیں اور ایسے عناصر کے بارے میں متعلقہ ادارے ہی بہتر جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی و آئینی حقوق کے حصول کے لیے اپنی پُرامن اور جمہوری جدوجہد پر قائم ہے اور اسے ہر حال میں پُرامن طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *