Input your search keywords and press Enter.

راجوری : بھارتی فوج کی کارروائی 21ویں دن بھی جاری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج جمعہ کو مسلسل 21 ویں دن بھی جاری رہی ۔علاقہ شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے مسلسل گونج رہاہے۔

ذرائع کے مطابق 23مئی سے ضلع میں گمبھیر مغلاں کے جنگل کے علاقے ڈوری مال میں ہزاروں اہلکاروں، جنگی ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، سراغرساں کتوں اور پیرا کمانڈوز کی تعیناتی کے باوجود بھارتی فوج کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔قابض فورسز نے جنگل کے علاقے کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا ہے اور تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس سے پورے علاقے کو عملی طورپر جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بار با تلاشی کی کارروائیوں اور بھارتی فوجی اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت نے لوگوں کے معمولات زندگی کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے اور مقامی لوگ مسلسل خوف، غیر یقینی اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *