Input your search keywords and press Enter.

بی جے پی حکومت کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو دیوار کیساتھ لگا دیا ہے، سیاسی ماہرین

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سری نگر): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور اس نے کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے علاقے میں جبر، مظالم اور دیگرآمرانہ اقدامات تیز کرتے ہوئے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کی آڑ میں لوگوں کے گھروںپرچھاپے ماررہی ہیں او ر بےگناہ لوگوںکو گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری ڈاکٹروں سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محض حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پرنشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے عالمی چارٹر اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا کے رکھ دی ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں میں تیزی آئی ہے ،اس وقت آزادی پسندرہنماﺅں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوںمیں بند ہیں، کشمیریوں کے گھر، زمینیں اور دیگر املاک ضبط کی جارہی ہیں، سرکاری ملازمین کو جبری طور پر برطرف کیا جا رہا ہے۔
انہوںنے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کو جواب دہ ٹھرائیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *