سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے ضلع ریاسی میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسی لینس (ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای) میں میرٹ پر ہونے والے داخلوں کے خلاف جموں خطے میں احتجاجی مظاہرہ کیے۔ ذرائع کے مطابق ”ایم بی بی ایس“ کورس کی 50 نشستوں میں سے مسلم کمیونٹی کے 42 طلباء کے انتخاب کے بعد ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور سڑکوں پر آ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین نے جموں، راجوری، پونچھ شاہراہ کو ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بلاک کیے رکھا۔ انہوں نے فرقہ وارانہ نعرے لگائے اور میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے اسی طرح کے مظاہرے پونچھ، رامبن، ڈوڈہ، کشتواڑ، جموں، ادھم پور اور ریاسی اضلاع میں کیے اور ”ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای“ میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا نظام فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ ان مظاہروں کا مقصد ایک شفاف مسابقتی عمل کے ذریعے کامیاب ہونے والے مسلمان طلباء کو نشانہ بنانا ہے۔
جموں، ماتا ویشنو دیوی انسٹیوٹ میںاوپن میرٹ پر داخلوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے مظاہرے
