سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے رکن کشمیر اسمبلی اورعام آدمی پارٹی جموں وکشمیر شاخ کے صدر مہراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
میڈیا سورسز کے مطابق مہراج ملک کو 8 ستمبر کو اپنے حلقے ڈوڈہ کے عوام کو درپیش مسائل اجاگر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں بعد ازاں کالے قانون پی ایس اے کے تحت کٹھوعہ جیل منتقل کر دیا گیاتھا۔گزشتہ سال24ستمبر کو مہراج ملک نے ہائی کورٹ میں اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ان کے وکیل اورعام آمی پارٹی کے ترجمان اپو سنگھ سلاتھیا نے جموں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم نے مہراج ملک کی رہائی کی قانونی جنگ جیت لی ہے”۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پی ایس اے جیسے کالے قانون کے تحت سیاسی رہنمائوں اور عوامی نمائندوں کی جبری گرفتاریوں کے خلاف ایک اہم عدالتی نظیر ثابت ہو سکتا ہے۔
