Input your search keywords and press Enter.

ٹاڈا عدالت نے گواہوں کے بارے میں پیشگی مطلع کرنے کی یاسین ملک کی درخواست مسترد کر دی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک ٹاڈا عدالت نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں استغاثہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے گواہوں کے بارے میں پیشگی مطلع کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
میڈیا سورسز کے مطابق عدالت نے 1990 میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے قتل کیس میں استغاثہ کے گواہوں کے بارے میںپانچ دن پہلے مطلع کرنے کی یاسین ملک کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جنہیں ٹاڈا اور این آئی اے ایکٹ کے تحت خصوصی جج مقررکیا گیا ہے، درخواست کو خارج کر دیا۔دفاعی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 36 سال پرانے کیس میں گواہوں کے بارے میں پیشگی معلومات کے بغیر جیل میں نظر بند یاسین ملک کو جرح کی تیاری کے موقع سے محروم رکھا گیا۔ عدالت نے اپنے حکم کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگرچہ عام سیشن عدالت میں گواہوں کے ناموں کی نشاندہی کی جاتی ہے لیکن استغاثہ کو پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کرنا گواہوں کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہوگا اور یہ قانون کے خلاف ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ کیس 36 سال پرانا ہے اور وکلاءاور فریقین کیس اور ہر گواہ کے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔عدالت نے وکیل دفاع کو ہدایت کی کہ وہ عدالت میں موجود گواہوں سے جرح کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں جرح کا حق ختم تصور کیا جائے گا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *