Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: مدرسے میں آگ لگنے سے ایک طالب علم جاں بحق، 4زخمی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک مدرسے میں آتشزدگی سے ایک طالب علم جاںبحق اور چار زخمی ہو گئے۔

میڈیا سورسز کے مطابق پرانا متن اڈہ کے علاقے میں واقع دارالعلوم بابا حیدری ریشی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت میں موجود طلبا میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کیں۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کئی طلبا کو مدرسے سے نکال لیا گیاہے ۔واقعے میں 15سالہ طالب علم بلال احمد بری طرح جھلس گیا اور بعد ازاں جاں بحق ہو گیا ۔ چار دیگر طلبا زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *