سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں ، جس کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف اورعدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے درہل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی اور ایک دور افتادہ گائوں سے مبینہ طورپرمجرمانہ مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ قابض حکام کے مطابق برآمد شدہ اشیا میں ایک پرانی دوربین، زنگ آلود استرا اور بوسیدہ بیگ شامل ہیں۔قابض حکام نے خود اعتراف کیاہے کہ برآمد کیاگیا سامان زنگ آلود تھا اوپرانا تھا،اسکے باوجود علاقے میں فوجی آپریشن کو انسداد عسکریت پسندی کی جاری سرگرمیوں کے طور پر پیش کیا جارہاہے۔مقامی لوگوں اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی پرانی اور غیر اہم اشیا کو اکثربڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں اور علاقے میں بھارتی فوج کی مسلسل موجودگی کا جواز بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ان آپریشنز سے عام شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور علاقے میں خوف ودہشت کی فضا قائم ہے۔
ادھر دوسری جانب وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ہیں پی کے مشرا نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس نیٹ ورک اور مختلف اداروں کے درمیان رابطوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل اعلیٰ سطح کے فوجی دورے اورفوجی کارروائیوں میں توسیع سے خطے میں صورتحال معمول پر آنے کے مودی حکومت کے دعوئوں سے متصادم ہے۔
