Input your search keywords and press Enter.

وادی کشمیر میں مذہبی و سماجی ہم آہنگی میں خانقاہوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ سید حسن منطقی ریسرچ اکیڈمی اونتی پورہ کشمیر کی جانب سے “کشمیر میں فرقہ وارانہ اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں خانقاہوں کا کردار” کے عنوان سے یک روزہ قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی و روحانی سیمینار کی صدارت سابق بیروکریٹ اعجاز احمد ککرو نے کی۔ اس موقعے پر سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ماضی میں جس طرح برصغیر کے اندر خانقاہوں نے ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کے لئے قربانیاں دیں، یہ اسی دین ہے کہ ہمارے ملک کے اندر بھائی چارہ، مذہبی ہم آہنگی اور وسیع القلبی کی مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور تمام لوگ ایک دوسرے کے ساتھ محبت و اخوت کے ساتھ رہ رہتے آئے ہیں۔

 

مقررین نے بتایا کہ ملک میں جو حالات درپیش ہیں اور امن و بھائی چارہ کو سبوتاژ کرنے کی جو ناروا کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔ شرکاء نے امن، اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی، آپسی میل جول اور رواداری، گنگا جمنی تہذیب و روایت کو شان امتیاز قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ سماج کے ہر طبقے کے لوگ آگے بڑھ کر اس نشانِ امتیاز کو باقی رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی منطقی ریسرچ سینٹر نے اس قسم کے سیمینار کا اہتمام کیا ہے تاکہ سماج میں مختلف فرقوں کے بیچ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقعے پر ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک، ممبر اسمبلی پامپور حسنین مسعودی، میرواعظ میر فرودسی، مولانا منظور احمد مصباحی، اسکالرس، صحافیوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر توصیف احمد وانی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *