Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز ، ایجنسیوں نے گزشتہ31 روز کے دوران 700 کشمیری گرفتار کیے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں اور بدنام زمانہ ایجنسیوں نے گزشتہ 31روز کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کئی خواتین سمیت 700 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق قابض بھارتی فورسز اور ایجنسیاں نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے احکامات پر علاقے میں بڑے پیمانے پر چھاپوں اور بے گناہ لوگوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔

علاقے میںجاری انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں ہونے والی ان پرتشدد کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنا ، انہیں گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کر کے اپنے ہی وطن میں اجنبی ٰ اور مفلوک الحال بنانا ہے۔ اس نام نہاد مہم کی آڑ میں انتظامیہ اب تک کشمیریوں کی بیسیوں املاک ضبط اور منہدم کر چکی ہے۔

اس مہم کے تحت دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مقبوضہ علاقے منیشات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی حکومت اپنے مذموم مقاصد کے تحت شراب اور دیگر نشہ آور چیزوں کو علاقے میں خود فروغ دے رہی ہے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *