سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں شبیر احمد خان کا ایک منزلہ رہائشی مکان ضبط کیا جس کی مالیت 15لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے شبیر احمد کی جائیداد کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی انتظامیہ نے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں کشمیریوں کو گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
