سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے شرپسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔ بھمبر، مظفرآباد، کوٹلی، میر پور، نیلم سمیت آزاد جموں و کشمیر کے دیگراضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ تمام اضلاع میں ٹریفک کی آمد ورفت بھی معمول کے مطابق ہے اور شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے غیورعوام نے انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے اور اپنے پُرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔
آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، حالات معمول کے مطابق رواں دواں
