Input your search keywords and press Enter.

کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کا مطالبہ زور پکڑ گیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ آزاد کشمیر کے شہریوں نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کا غریب اور متوسط طبقہ کالعدم کمیٹی کے بیرونی ایجنڈے کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہے، شرپسند عناصر اپنے ذاتی مفاد کیلئے ریاست کا ماحول خراب کر رہے ہیں، تاہم ریاست اپنی رٹ قائم کرے۔ قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے مسئلے کا واحد حل آئینی ترمیم ہے، ریاست کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے شرپسندوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے، آزادکشمیر کے عوام کا پاکستان اور پاکستانیوں سے لازوال وابستگی پر مبنی رشتہ قائم ہے۔ ماہرین کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی تخریبی اور عوام دشمن سرگرمیوں سے اس انتشاری ٹولے کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، بھارتی ایماء پر سرگرم کالعدم ایکشن کمیٹی پر حکومتی پابندی کے فیصلے کو تمام طبقات کی طرف سے تائید حاصل ہو رہی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *