سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیر قانونی طور پرھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے ذاکر حسین، محمد اعظم اور مشتاق کو گرفتار کرلیاہے۔فوجیوں نے نوجوانوں کی حراست کاجواز پیش کرنے کیلئے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں نوجوان مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو لاجسٹک مدد، محفوظ راستہ اور معاونت فراہم کی تھی۔ناقدین، مقامی سیاسی رہنما اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اکثر کشمیری نوجوانوں کی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر کلے قوانین کے تحت گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتی ہیں۔۔
۔دوسری جانب ضلع راجوری کے علاقے ڈھانگری لوئر اور ضلع ریاسی کے علاقے سالال ڈیم سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے میڈیاکو بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے علاقوں میں پڑی لاشیں دیکھیں اور اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔
دریں اثنا، ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک اسکورپیو گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد چار افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بھارتی 182 بٹالین کیمپ کے قریب اوچھاڑ میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی پونچھ سے مینڈھر کی طرف جا رہی تھی۔۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بٹالین ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
