Input your search keywords and press Enter.

کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،انجینئر امیر مقام

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیری عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ معرکہ حق کے بعد پہلی بار دنیا پر واضح ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، کسی بھی منصوبے میں کشمیری عوام پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری برسوں سے بھارت کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں، دنیا چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ اب حل ہو۔ امیر مقام نے بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو دریاں کا رخ موڑنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔ امیر مقام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جانب سے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری ہے۔ تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق، نجیب نقی، ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، افتخار گیلانی اور فاروق سکندر تقریب میں موجود تھے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *