Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا لہو ضرور رنگ لائے گا، امجد حسین ایڈووکیٹ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی نام نہاد جمہوری بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جذبہ آزادی کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر نہیں دبا سکتی۔ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج چمکے گا اور بھارت کو ذلیل و رسوا ہو کر بھاگنا پڑے گا۔ بے پناہ مظالم اور جبر و تشدد کے باوجود قوت ایمانی اور جذبہ آزادی سے سرشار بہادر کشمیری عوام کے پائے استقلال میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی جبکہ بھارتی افواج بوکھلاہٹ کا شکار ہونے لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کاز کے لئے سب سے زیادہ کام پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا ہے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس حوالے سے تاریخی الفاظ کہے تھے کہ اگر کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال لڑنا پڑا تو بھی لڑیں گے اور میں بھی انسان ہوں، انسان سے خطا ہوتی ہے لیکن کشمیر کے مزاکرات میں، میں اپنی نیند میں بھی غلطی نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کشمیری مسلمان کی آزادی کی جنگ ہمیشہ لڑاتے رہیں گے۔ بھارت بندوق اور طاقت کے زور پر کشمیری عوام کی آزادی کی جنگ کو روکنا چاہتا ہے مگر کشمیر کے بہادر مسلمان بھی اس آزادی کی جنگ سے پیچھے سے نہیں ہٹیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھارت کے وحشیانہ اور مجرمانہ کردار کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روک لیں اور کشمیری عوام کو آزادی کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔ گلگت بلتستان کے عوام کشمیر کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ فروری کا دن کشمیر کی آزادی اور جدو جہد کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی اور ظلم و ناانصافی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *