Input your search keywords and press Enter.

نئی دلی: عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ نئی دہلی کی ایک عدالت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارہمولہ حلقے سے اسیر رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر عبدالرشید کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں گزشتہ کئی برس سے جھوٹے مقدمات میں قید انجینئر رشید نے اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی جو سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انجینئر رشید کی سربراہی میں قائم مقبوضہ علاقے کی سیاسی جماعت عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے ایک سینئر رہنما شیخ عاشق نے سرینگر میں قائم ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عدالت نے رواں ہفتے کے شروع میں دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔

کشمیری رکن پارلیمنٹ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر ہیں اور تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں لہذا انہیں انسانی بنیادوں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *