Input your search keywords and press Enter.

اقوام متحدہ بھارت کو کشمیری عوام کیخلاف جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم پربھارت کو جوابدہ ٹھہرائے ۔

میڈیا سورسز کے مطابق حریت کافنرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ خطے کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جسکا واحد مقصد کشمیر کے بنیادی مسلے سے توجہ ہٹانا ہے ۔ ترجمان نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاری اور خواتین ، بچوں سمیت لوگوں کوہراساں کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوںکو تھانوں اور فوجی کیمپوں میں طلب کر کے انہیں سخت ہراساں کیا جاتا ہے اور” پی ایس اے اور یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے تحت جیلوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان ظالمانہ کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کو ڈرانا دھمکانا اور انہیں حق پر مبنی تحریک آزادی سے دور رکھنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے اگست 2019 میں 370 اور 35A کی خصوصی دفعات کی منسوخی کے بعد علاقے میں اپنی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا اور وہ یہاں کی مسلم شناخت کو مٹانے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ کیطرف سے کشمیریوں کے گھروں ، زمییوں اور دیگر املاک کی ضبطی اور مسماری روز کا معمول ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تاہم غیور کشمیری عوام بھارتی سازشوں اور ریشہ دوانیوںکا انتہائی بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور وہ شہداءکے خون سے سینچی اپنی مقدس تحریک کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ترجما ن نے واضح کیا کہ جموںوکشمیر ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ کشمیریوں کے سیاسی مستقل کا مسئلہ ہے جسے بھارت فوجی طاقت سے حل کرنے کی ایک لاحاصل کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اور کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے رائے شماری کے انعقاد کیلئے ماحول کو ساز گار بنائے۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں خوشحالی ، امن وترقی کا دور دورہ ہوگا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *