Input your search keywords and press Enter.

مہراج ملک کی کالے قانون کے تحت نظر بندی سراسرناانصافی تھی ، عمر عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رکن اسمبلی مہراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سراسرناانصافی اور قانون کا غلط استعمال قراردیاہے ۔

میڈیا سورسز کے مطابق عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے مہراج ملک کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مہراج ملک کو کبھی بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں قابض انتظامیہ کالے قوانین کا بے دریغ استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد یوسف وانی نے پیر کو مہراج ملک کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی رہائی کا حکم جاری کیاتھا۔عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ قابض حکام اس عدالتی فیصلے سے سبق سیکھیں گے اور مستقبل میں ایسے قوانین کے غلط استعمال سے گریز کریں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *