Input your search keywords and press Enter.

قتل و غارت اور گرفتاریاں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایانہیں جاسکتا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ نئی دہلی کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ قتل و غارت، گرفتاریاں اور تشدد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتے۔ انہوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ بھارتی گولیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں ۔کارکنوں نے زور دے کر کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کودبا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس بھارتی قبضے کے خلاف لڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی چنگل سے آزادی تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کے خلاف جاری عوامی جدوجہد تاریخ کشمیرمیں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گے۔ کارکنوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرپر بھارت کے وحشیانہ فوجی قبضے کو عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج قرار دیا اور اس پر زور دیا کہ وہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *