سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں آئینِ پاکستان کا آرٹیکل5 ضرور پڑھ لیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے آزاد کشمیر میں احتجاج پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 5 ضرور پڑھ لیں۔ آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
وزیر دفاع نے آزاد کشمیر کے مظاہرین کو بہکے ہوئے بھائی قرار دے دیا
