سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی کی آئینی مدت و قانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن بروقت کروانا آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہونگے، الیکشن کمیشن
