سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے ضلع رامبن کے علاقے رامسو میں قتل ہونے والے نوجوان تنویر چوپان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعے کی جامع تحقیقات پر زور دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق تنویر چوپان جو روزی روٹی کے لیے مویشی پالتا تھا، ایک گائے کو لے جا رہا تھا جب جموں سرینگر ہائی وے پر رامسو-مکر کوٹ کے قریب اس پرہندو انتہاپسندوں نے حملہ کیا۔ وہ چار بہنوں میں اکلوتا بھائی تھا۔قتل کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
