سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) بھارتی فوجوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک بے گناہ کشمیری شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجوں نے کٹھوعہ قصبے کے قریبی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران بزرگ حاجی لطیف کو گرفتار کیا۔بھارتی فوجیوں نے بزرگ کشمیری کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں تحریک آزادی کشمیر کاکارکن قرار دیاہے۔
ادھر بھارتی فوج، پیراملٹری، پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں نے ہندو امرناتھ یاترا کے انتظامات کے نام پر پورے مقبوضہ علاقے میں جنگی مشقیں تیز کر دی ہیں۔
