Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: 15 اگست سے قبل غیر معمولی پابندیاں نافذ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارتی قابض افواج نے 15 اگست کو یوم آزادی ہند سے قبل غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پابندیوں اور تلاشیوں کاسلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی افواج نے اسٹریٹجک مقامات، اہم سڑکوں، داخلی اور خارجی راستوں، مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور دیگر حساس مقامات پر اضافی اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔متعدد مقامات پر موبائل چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں، جہاں اہلکار گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال اورلوگون کی تلاشی لے رہے ہیں۔15 اگست سے قبل پوری ریاست میں پابندیوں اور نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *