Input your search keywords and press Enter.

بھارتی یوم آزادی، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ریاست پر غاصبانہ قبضہ کیا، 78 برسوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں، عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی یوم سیاہ منانے کی کال پر تمام آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *